سیوریج مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، شاہ محمود قریشی

      سیوریج مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، شاہ محمود ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ملتان شہر کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا یے اس درینہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

ہیں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے حوالے سے واسا ملتان نے سوا دو ارب روپے مالیت کے میگا پراجیکٹ پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے اور اس بڑے منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو نکاسی آب کے گھمبیر مسائل سے نجات ملے گی بلکہ شہر کا انفراسٹرکچر بھی بہتر ہوجائے گا اور آئندہ مالی سال 2020- 21 کے بجٹ میں بھی ملتان شہر کی ترقی اور سیوریج منصوبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کرائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں نالی سسٹم کو سیوریج نیٹ ورک کے ذریعے تبدیل کرنا اولین ترجیح ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ قومی حلقہ 156 میں ایس ڈی جیز کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا منیجنگ ڈائریکٹر واسانسیم خالد چانڈیو،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسحاق بشیر ودیگر بھی موقع پر موجودتھے منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے وہاڑی روڈ جمیل گارڈن میں ایس ڈی جیز سیوریج منصوبے کے تحت 15 اور 18 انچ سائز کی لائن بچھانے سے متعلق وزیر خارجہ کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افسران کو منصوبے پر کام کی رفتار کومزید تیز کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام پراجیکٹس کے معیار میں کمی کی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا متعلقہ افسران تمام منصوبوں پر کوالٹی آف ورک کو یقینی بنائیں اور شہریوں کی آمدرفت میں حائل رکاوٹوں کو بھی فوری دور کریں۔

شاہ محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -