پارسل ٹرین بحال،سامان کی بکنگ شروع، سٹیشنوں پررش میں اضافہ

  پارسل ٹرین بحال،سامان کی بکنگ شروع، سٹیشنوں پررش میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)مسافرٹرینوں کی بحالی کے بعدریلوے ہیڈکوارٹرنے ٹرین پارسل بھی بحال کردیاہے۔جبکہ31مئی کے بعدمسافرٹرینوں میں ریزرویشن بھی بحال کردی گء ہے۔بتایاجاتاہے کہ24مارچ کوکروناکے باعث ٹرین آپریشن معطل ہوتیہی (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
ریلوے پارسل بھی معطل ہوئے۔جس گزشتہ روزسے بحال کردیاگیاہے اورتمام مسافرٹرینوں کے ساتھ لگیج وان لگاکران میں پارسل بکنگ شروع کردی گئی ہے۔اسی طرح دوبارہ جزوی ٹرین سروس بحالی پر31مئی تک ٹرینوں میں کی جانے والی رزیرویشن کوبڑھادیاگیاہے۔اب مسافر31مئی کے بعدکی بھی رزیرویشن کرواسکیں گے۔اس سلسلہ میں ملک بھرکے رزیرویشن دفاترکواحکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔پاکستان ریلوے نے ملک میں کرونا وائرس کنٹرول ہونے تک 142 میں سے 40 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ جن میں پندرہ اپ اور پندرہ ڈاؤن کی ٹرینیں پہلے ہی چل رہی ہیں اور پانچ اپ اورپانچ ڈا?ن کی مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے، نئی چلنے والی ٹرینوں میں سرسید ایکسپریس، شالیمارایکسپریس، بہا?الدین زکریا ایکسپریس،کراچی ایکسپریس اور لاہور سے راولپنڈی کے لیے رات 12بجکر30منٹ پر چلنے والی ریل کار شامل ہے،جبکہ بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا افتتاح اسی مہینے ہوگا،ادھر آن لائن سسٹم پر زیادہ لوڈ کی وجہ سے پریکس کو بھی ٹکٹوں کی ریزویشن کی اجازت دیدی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ بکنگ کے لیے آنے والے لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔