ملتان کینٹ: کوڑے کے ڈھیر سے نومولودکی لاش برآمد
ملتان (نیوز رپورٹر)ٹر) پولیس نے کوڑے کے ڈھیر سے ملنے والی نومولود نعش کا نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس کو محمد(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
اسلم نے بتایا کہ علی پارک کے پاس سے گزر رہے تھے کہ کوڑے کے ڈھیر پر پڑی ہوئی نومولود کی نعش دیکھی جو کسی نامعلوم نے اپنا جرم چھپانے کی غرض سے یہ فعل کیا، جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی،پولیس نے نومولود کی نعش تحویل میں لیکر نشتر سرد خانے منتقل کرنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔