تیزاب پھینکنے کا مقدمہ: مجرم کو 14سال قید،10لاکھ جرمانے کی سزا

تیزاب پھینکنے کا مقدمہ: مجرم کو 14سال قید،10لاکھ جرمانے کی سزا

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان نے بورے والا کے رہائشی لڑکے کو دوستی میں ناراضگی پر تیزاب پھینک کر جسم جھلسانے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کے مطابق ملزم محمد ریاض راشد کے خلاف لڑکے احمد علی پر تیزاب پھینک کر جھلسانے کا مقدمہ 21 جنوری 2020 میں درج کیا گیا تھا۔ملزم کے خلاف الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے معمولی تنازع اور موبائل فون پر ناراضگی ہوجانے کی بنیاد پر تیزاب پھینکا جس سے متاثرہ لڑکے احمد علی کی آنکھ کو شدید نقصان ہوا اور 30 فیصد جسم کا حصہ بھی جھلس گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی تھی تاہم عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کو قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -