فیس بک نے پاکستان میں ڈائل زیرو کو بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر منتخب کرلیا

فیس بک نے پاکستان میں ڈائل زیرو کو بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر منتخب کرلیا

  

کراچی (این این آئی) فیس بک نے ڈائل زیرو پرائیویٹ لمیٹڈ کو پاکستان میں فیس بک کے بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس انتخاب کا مطلب ہے کہ ڈائل زیرو پرائیویٹ لمیٹڈ مقامی کاروبار اور اداروں کو مارکیٹ کی مہارت اور تعاون فراہم کرسکتا ہے، بالخصوص موجودہ حالات اور کورونا وائرس کے بعد جب کاروباری ادارے آگے بڑھنے کے لئے اپنا راستہ تلاش کررہے ہوں۔ فیس بک کے APACڈائریکٹر آف ایمرجنگ مارکیٹس جورڈی فورنیز نے کہا، " فیس بک کے لئے پاکستان ایک اہم ملک ہے اور یہ ہماری ترجیح ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ لائیں اور یہاں لوگوں اور کاروباری اداروں کے قریب ہوں۔ اسی وجہ سے ہم پاکستان میں ڈائل زیرو کو فیس بک کے بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر لانے پر خوش ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ڈائل زیرو کی مقامی مارکیٹ میں بہترین مہارت اور گہری معلومات کے ساتھ ہم مقامی سطح پر کاروبار اور اداروں کو بہتر انداز سے تعاون فراہم کرسکیں گے۔

فیس بک

مزید :

صفحہ اول -