فیصل آباد،دبئی سے آنیوالے 149 مسافر قرنطینہ سنٹر اور ہوٹلوں میں منتقل

فیصل آباد،دبئی سے آنیوالے 149 مسافر قرنطینہ سنٹر اور ہوٹلوں میں منتقل

  

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمدعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول اورسول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے پاک آرمی کے آفیسر لیفٹیننٹ ارسلان کے ہمراہ ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی فلائٹ کے 149مسافروں کے سیمپلز کرانے کے بعد قرنطینہ سنٹراور نجی ہوٹلوں میں منتقل کرادیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بتایا کہ 86 مسافر جی سی نیو کیمپس،20 گرینڈ ہوٹل،14 ہوٹل ون،14 پرائم ہوٹل،13 پرائم ویو ہوٹل،ایک میت ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ایک میت کو پشاور بھجوایاگیا۔انہوں نے بتایا کہ نیگیٹو آنے والے مسافروں کو بلاتاخیر ان کے گھروں میں بھجوایا جارہا ہے۔

مسافر قرنطینہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -