صوبے کی پسماندگی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں: شوکت یوسفزئی 

صوبے کی پسماندگی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں: شوکت یوسفزئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے اپنے دو روزہ دورہ شانگلہ کے دوران، اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس کا آغازکرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے پسماندہ ترین ضلع کی تقدیر بدلنے کیلئے بڑے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اب شانگلہ کی ترقی کوئی روک نہیں سکتا، عوام کی ترقی اور خوشحالی کا وقت آچکا ہے، 73سالہ محرمیوں کا ازالہ کرکے دم لینگے، شانگلہ کی ترقی کے دعویداروں کے اصل چہرے عوام نے دیکھ لیے ہیں اب پی ٹی آئی کا دور ہے اس موقع پر عوام نے مختلف مقامات پر شوکت علی یوسفزئی کے والہانہ استقبال کئے اور شانگلہ کے عوام نے شوکت یوسفزئی کو شانگلہ کا اصل وارث قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے ضلع شانگلہ کے دو روزہ ہنگامی دورے کے دوران شانگلہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیاجبکہ جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر شانگلہ کے عوام نے شوکت یوسفزی کا ہر مقام پر والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے انہیں شانگلہ کا اصل وارث اور سپوت قرار دیا اس موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلی محمود خان نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دے رکھی ہے جس میں شانگلہ کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے اور اس ضلع کے عوام کیلیے خزانے کا منہ کھول دیا گیاہے انہوں نے کہا کہ اب شانگلہ کے ساتھ 73سالہ محرمیوں کے خاتمے کا وقت آچکا ہے اور شانگلہ کے عوام کے حقوق کے باتیں کرنے والوں کی اصل حقیقت عوام کے سامنے آچْکی ہے اور عوام نے انکو مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع شانگلہ اس صوبے کا پسماندہ ترین ضلع ہے لیکن انشاء اللہ پی ٹی آئی حکومت اسکی پسماندگی کاْخاتمہ کرکے اسکو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کرکے دم لیگی اس موقع پر انہوں نے سابق امیدوار قومی اسمبلی وقار احمد خان اور پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی سدید رحمن کے ہمراہ مختلف ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اور مختلف علاقوں میں فاتحہ خوانیاں بھی کیں.