جدہ سے مزید 251 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

جدہ سے مزید 251 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  

کراچی(آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایک اور خصوصی پرواز کے ذریعے جدہ سے مزید 251 پاکستانی مسافر وطن واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایک اور خصوصی پرواز پی کے 8732 جدہ سے کراچی پہنچ گئی، پرواز کے ذریعے 251 مسافر سعودی عرب سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے مسافروں کو جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔اس سے قبل ہفتے کو جدہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے 255 افراد اسلام آباد گئے تھے جبکہ جمعرات کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 8764 جدہ سے فیصل آباد گئی تھی، اس پرواز کے ذریعے 147 پاکستانی وطن پہنچے تھے۔

جدہ سے پاکستانیو ں کی آمد

کراچی (این این آئی)پاکستان کی فضائی حدود کھولے جانے کے بعد غیرملکی ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں پھنسے 370 مسافروں کو لے کر امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے 608 دبئی سے کراچی پہنچ گئی جبکہ دبئی واپسی پر اس پرواز ای کے 609 سے 47 مسافر وں نے سفر کیا۔سول ایوی ایشن اور محکمہ صحت سندھ کی ٹیموں نے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی جناح ٹرمینل پر کورونا وائرس کی سکریننگ کی۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ رپورٹس آنے تک مسافروں کو 48 گھنٹے تک کیلئے آئسولیشن میں رکھا جائیگا جس کیلئے زیادہ تر مسافروں کو نادرن بائی پاس پر واقع لیبر فلیٹس کے سرکاری قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنیوالے مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ اور شارع فیصل پر واقع ہوٹلوں میں ٹھہرنے کی اجازت دی گئی ہے جہاں وہ پولیس کی نگرانی میں رہیں گے۔کراچی سے دبئی جانے کیلئے جناح ٹرمینل پہنچنے والے مسافروں کی مکمل سکریننگ کی گئی جبکہ سامان پر جراثیم کش سپرے کیا گیا۔

وطن واپسی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -