" یہ کورونا اٹلی والا کورونا نہیں، پاکستان میں آیا کورونا کمزور ہے اور۔۔۔"تحریک انصاف کے رہنما نے حیران کن بیان داغ دیا

" یہ کورونا اٹلی والا کورونا نہیں، پاکستان میں آیا کورونا کمزور ہے ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ پاکستان میں جو کورونا آیا ہے وہ کمزور کورونا وائرس ہے ،یہ کورونا وہ والا کورونا نہیں جو اٹلی کے اندر ہے ،یہ نہیں کہ وبا نہیں ، وبا ہے لیکن ہم نے ڈرنا نہیں اس وائرس سے لڑنا ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہاہے کہ ہمیں لاک ڈاون کے متبادل ذرائع دیکھنا ہونگے ، جیسے ایس او پیز پر عمل ، سماجی فاصلہ وغیرہ ، ان کاکہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے سندھ حکومت کے پاس دماغ ہی نہیں کہ فیصلے کرسکے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک بیروزگاری کی طرف نہ جائے، لوگوں میں غربت ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -