شہبازشریف کی ہائیکورٹ متوقع پیشی ،کازلسٹ میں نام نہ آیا

شہبازشریف کی ہائیکورٹ متوقع پیشی ،کازلسٹ میں نام نہ آیا
شہبازشریف کی ہائیکورٹ متوقع پیشی ،کازلسٹ میں نام نہ آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کا منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ کی کازلسٹ میں نام نہ آیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شہبازشریف نے آج نیب کیخلاف عدالت سے عبوری ضمانت لیناتھی،ہائیکورٹ کی کازلسٹ میں شہبازشریف کانام شامل نہیں ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف کو ہر صورت میں نیب میں پیش ہونا ہوگا،شہبازشریف نیب میں پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتار ہو سکتے ہیں ۔
ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف کو منی لانڈنگ اوراثاثہ جات کے الزامات میں نیب متعددبار طلب کرچکا ہے،شہبازشریف کورونا کابہانہ بنا کر نیب میں پیش نہ ہوئے،شہبازشریف کے پاس نیب میں پیش ہونے کاآج آخری موقع ہے ۔