خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کو ”شیرو“ کے نام سے پکارنے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ایک اور خبرآگئی

خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کو ”شیرو“ کے نام سے پکارنے کا نوٹی فکیشن جاری ...
خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کو ”شیرو“ کے نام سے پکارنے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ایک اور خبرآگئی

  

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پولیس کے جوانوں کو ”شیرو“ کے نام سے پکارنے کا نوٹی فکیشن آئی جی کی مداخلت پر واپس لے لیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اب سے خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کو ”شیرو“ کے لقب سے پکارا جائے۔

حکم نامے کے مطابق جوانوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کی قربانیوں کے اعتراف میں خیبر پختونخوا پولیس نے سپاہیوں کو شیرو کے نام سے پکارنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم آئی جی خیبر پختونخوا نے معاملے کا نوٹس لے کر مداخلت کرتے ہوئے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔تصحیح شدہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اپنے جوانوں کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے نام سے پکاریں، ان کی عزت و وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے حکم پر سختی سے عمل کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -