جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست،صدرمملکت نے ایڈووکیٹ خالد رانجھا ،وزیراعظم نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو وکیل کرلیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست،صدرمملکت نے ایڈووکیٹ ...
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست،صدرمملکت نے ایڈووکیٹ خالد رانجھا ،وزیراعظم نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو وکیل کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارتی ریفرنس کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت آج ہو گی، صدرمملکت نے ایڈووکیٹ خالد رانجھا کی خدمات حاصل کرلیں ،وزیراعظم عمران خان نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو وکیل کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارتی ریفرنس کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت آج ہو گی،سپریم کورٹ کا لارجر بنچ درخواست پر سماعت کرے گا،صدرمملکت نے ایڈووکیٹ خالد رانجھا کی خدمات حاصل کرلیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو وکیل کرلیا،فروغ نسیم مقدمے میں وفاقی حکومت کی طرف سے پیش ہوں گے ،معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -