اداروں کی بربادی، کرپشن کا ذکرہوگا، شریفوں اورحواریوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، شہبازگل

اداروں کی بربادی، کرپشن کا ذکرہوگا، شریفوں اورحواریوں کا نام سنہری حروف میں ...
اداروں کی بربادی، کرپشن کا ذکرہوگا، شریفوں اورحواریوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، شہبازگل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اداروں کی بربادی، کرپشن کا ذکرہوگا، شریفوں اورحواریوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، بد انتظامی، اقربا پروری کی جو داستانیں آپ رقم کرکے گئے کفارہ قوم ادا کر رہی ہے،ہم آپ کو بھی بھولنے نہیں دیں گے یہ تو ہوگا، اب برداشت کریں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کاکہنا ہے کہ کوئی ایک ادارہ جو آپ کے آقاو¿ں نے 3 باریوں میں ٹھیک کیا ہو؟،جب صحت تعلیم خصوصاً وینٹی لیٹرز کا نام لیا کریں تو کم ازکم آئینہ ضرور دیکھ لیا کریں،پمز کو 24 وینٹی لیٹرز اور 30 ڈیجیٹل سکرینیں فراہم کی جا چکی ہیں، آپ کو باقی ساری معلومات ہوں گی سوائے اس کے کہ22 کروڑ لوگوں کیلئے کتنے وینٹی لیٹرز آپ چھوڑ کر گئے ہیں۔

شہباز گل نے کہاکہ اللہ کی شان ہے کہ مریم اورنگزیب اب مینجمنٹ پر بھی گفتگو فرمائیں گی،فرما رہی ہیں کہ کم دباو¿ سے زیادہ دباو¿ والے ہسپتالوں میں منتقل کرنا غلط پالیسی ہے، انہوں نے کہاکہ مریم اورنگزیب کی لاجک سن کر ان کی بات پر یقین آجاتا ہے کہ نوازشریف ایک نشہ ہے،

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ صحت کے نظام پر بات کرنے سے پہلے ضرور بتایا کریں نوازشریف کو باہر سے علاج کروانا پڑ رہا ہے، آپکی لوٹ مار بڑا ثبوت کہ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کی تعداد بیرون ملک سے پوری کروانا پڑرہی ہے،آپ کو یہ طعنہ روز سننے کو ملے گا، حوصلہ رکھیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -