نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری کا بیٹا بھی اشتہاری قرار

نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری کا بیٹا بھی اشتہاری قرار
نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری کا بیٹا بھی اشتہاری قرار

  

لاہور (اے پی پی) لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے بیٹے کو اشتہاری قرار دےدیا، عدالت نے سعید مہدی کے بیٹے علی فیصل اور کمپنی کے دیگر ڈائریکٹرز کی جائیداد اور بنک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا حکم بھی دےدیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے امانت علی کی ایکسیڈ پٹرولیم کےخلاف درخواست پر حکم دیا،امانت علی کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار ایکسیڈ پٹرولیم کے ساتھ کاروبار کررہے تھے اور پیشگی ادائیگیاں کیں۔ایکسیڈ پٹرولیم کو 3 کروڑ روپے سے زائد رقم کی پیشگی ادائیگی کی مگر درخواست گزار کو طے شدہ پٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -