”خواجہ انور مجید ریلیف کے مستحق نہیں “اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کردی

”خواجہ انور مجید ریلیف کے مستحق نہیں “اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست ضمانت ...
”خواجہ انور مجید ریلیف کے مستحق نہیں “اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کے مرکزی ملزم اور اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید کی درخواست ضمانت مسترد کردی،عدالت نے کہاہے کہ خواجہ انور مجید ریلیف کے مستحق نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید نے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کررکھاتھا، اسلام آبادہائیکورٹ نے خواجہ انور مجید کی درخواست ضمانت مسترد کردی،جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا،عدالت نے کہاہے کہ خواجہ انور مجید ریلیف کے مستحق نہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -