ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد کورونا کا شکار، وزیر اعظم کا نوٹس

ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد کورونا کا شکار، وزیر اعظم کا نوٹس
ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد کورونا کا شکار، وزیر اعظم کا نوٹس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد کورونا کا شکارہونے کانوٹس لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کی حفاظت کےلئے ہنگامی پلان مانگ لیاہے، وزارت صحت، این ڈی ایم اے وزیراعظم میڈیکل سٹاف کی حفاظت سے متعلق بریفنگ دیں گے،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی پر بریف کیا جائیگا،ڈاکٹرز کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائیگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -