اثاثہ جات کیس: شہباز شریف نے نیب میں پیش ہونے کی بجائے جواب جمع کرا دیا

اثاثہ جات کیس: شہباز شریف نے نیب میں پیش ہونے کی بجائے جواب جمع کرا دیا
اثاثہ جات کیس: شہباز شریف نے نیب میں پیش ہونے کی بجائے جواب جمع کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نیب میں پیش ہونے کی بجائے جواب جمع کرا دیا۔ شہباز شریف کے نمائندہ محمد فیصل نے اثاثہ جات کے حوالہ سے تفصیلی جواب جمع کروایا۔ شہباز شریف ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے پر پیش نہیں ہوئے۔
ادھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب میں گرفتاری کے خدشے کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی تاہم سابق جج شریف حسین بخاری کے انتقال کے باعث درخواست پر سماعت نہ ہوسکی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم علی نے شہباز شریف کی درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
شہباز شریف کی جانب سے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں، نیب کے پاس منی لانڈرنگ کے کوئی ثبوت موجود نہیں، الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں لہٰذا گرفتاری سے روکا جائے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہباز شریف نے دس سال صوبے کی خدمت کی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے ا?ٹے و چینی کا سہولت کار وزیر اعظم کو قرار دے دیا۔