مذاکرات کامیاب، کراچی میں ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دےدی گئی

مذاکرات کامیاب، کراچی میں ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دےدی گئی
مذاکرات کامیاب، کراچی میں ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دےدی گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور کل سے شہر میں ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اویس شاہ نے بتایا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد کےلئے نگران ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں روینیو کے افسران شامل ہوں گے۔وزیر مواصلات سندھ کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا بصورت دیگر گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں اٹھائے جائیں گے۔ مسافر گاڑیوں میں ماسک اور سنیٹائز لازمی موجود ہونا چاہیے۔ جس گاڑی میں ماسک اورسینی ٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ایس او پیز کے تحت مسافروں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رکھاجائے گا۔ روٹ مکمل ہونے کے بعد بس کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا اور بس اڈوں پر سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ٹرانسپورٹرز نے اعلان کیا تھا کہ 2 ماہ انتظارکے بعد اب ہم مجبور ہیں کہ اپنی بسیں سڑکوں پر لے آئیں۔ انہوں نے حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مسافر بس میں سوار ہونے سے پہلے ایس و پیز کا خیال رکھیں گے اور ڈرائیور سمیت بس میں سوار تمام مسافربھی ماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -