عمران خان کو کس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے؟ لیگی رہنما احسن اقبال ایک بار پھر برس پڑے

عمران خان کو کس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے؟ لیگی رہنما احسن اقبال ایک بار پھر ...
عمران خان کو کس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے؟ لیگی رہنما احسن اقبال ایک بار پھر برس پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے۔ اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کی خامیاں اس لیے بتاتے ہیں تاکہ وزیر اعظم عمران خان پرویز مشرف سے عبرت حاصل کرسکیں۔

ڈان نیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہاآج جنرل مشرف کے اقتدار کا کیا حال ہوا ہے۔ انہو ں نے کہا جنرل مشرف نے تو وردی بھی پہنی ہوئی تھی جبکہ عمران خان نے وردی بھی نہیں پہنی ہوئی۔

اس کی آمریت اور فسطائیت نہیں چلی تو عمران صاحب آپ کی واسکٹ کے ساتھ آپ کی ڈکٹیٹر شپ کیسے چلے گی؟ نہ یہ قوم مانے گی نہ ہم مانیں گے۔  انہوں نے کہا آپ جیلوں میں ڈالو کتنا ڈالو گے؟ لیکن ہم نہ جھکیں گے نہ ہی تمہاری ملک دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرنے سے پیچھے ہٹیں گے۔

مزید :

قومی -