مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ پاکستان ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے

مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ پاکستان ادارہ شماریات نے ...
مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ پاکستان ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ادارہ برائے شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ (مئی) میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد سے مزید کم ہوکر آٹھ اعشاریہ دو فیصد ہوگئی ہے۔ اور اس کی بڑی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی ہے۔

گزشتہ ماہ تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کے باعث مہنگائی کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد تک کم ہوگئی تھی۔

ڈان اخبار کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات(بی ایس پی) نے گزشتہ برس منگائی کا حساب لگانے کا طریقہ کار تبدیل کردیا تھا جس کے بعد 12 ماہ کے دوران یہ ملک میں مہنگائی کی کم ترین شرح ہے۔

مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی اور اشیائے ضروریات کی بہتر فراہمی مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح کو کم کر کے واحد ہندسے تک لانے کا سبب بنیں۔

رپورٹ کے مطابق اشیائے خور و نوش کی مہنگائی اب بھی دہرے ہندسوں میں موجود ہے اور مجموعی طور پر قیمتوں میں کمی کے باجود اس میں مئی کے مہینے کے دوران اضافہ ہوا۔

شہری علاقوں میں جن اشیا کی قیمت میں کمی ہوئی ان میں پیاز کی قیمت میں 23.35 فیصد، سبزیوں کی ایمت میں 19.62 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 18.74 فیصد، ٹماٹروں کی قیمت میں 7.74 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 7.25 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 4.43 فیصد، بیس کی قیمت میں 4.38 فیصد اور گندم کی قیمت میں 3.17 فیصد کمی ہوئی۔

علاوہ ازیں دیہی علاقوں میں جن اشیا کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ان میں آلو کی قیمت میں 41.55 فیصد، چکن 41.52 فیصد، پھل 11.46 فیصد، مرچ مصالحے 8.60 فیصد، دال مونگ 4.36 فیصد، دودھ 4.23 فیصد، گڑ 2.75 فیصد اور دال ماش 2.13 فیصد مہنگی ہوئی۔

مزید :

قومی -