کورونا وائرس سے لڑنا نہیں بچنا ہے ،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب

کورونا وائرس سے لڑنا نہیں بچنا ہے ،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب
کورونا وائرس سے لڑنا نہیں بچنا ہے ،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے لڑنا نہیں بچنا ہے ،کورونا کو دور کرنے کا واحد طریقہ احتیاط ہے ،شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ سندھ میں اب تک ایک ہزار128بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے،10سال سے کم عمر بچوں میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح خطرناک ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح 28 فیصد ہے۔

انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن ہونے تک خواتین میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح کم تھی ،بازاروں میں خریداری کی وجہ سے خواتین بھی کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -