سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا
سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے. 

ڈاکٹر نعیم مکہ مکرمہ کے مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئے، ڈاکٹر نعیم سرجیکل سپیشلسٹ تھے اور عرصہ دراز سے سعودی عرب میں طبی خدمات سرانجام دے رہے تھے. 

سعودی عرب میں پاکستان ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر اسد رومی کے مطابق ڈاکٹر نعیم کا تعلق راولپنڈی سے تھا، ڈاکٹر نعیم کی اہلیہ اور تین بیٹیوں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، جن کو گھر پر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے. 

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -