زندہ دفن کیے گئےنومولودبچے کی جان بچالی گئی،انتہائی افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھی وائرل

زندہ دفن کیے گئےنومولودبچے کی جان بچالی گئی،انتہائی افسوسناک واقعے کی ویڈیو ...
زندہ دفن کیے گئےنومولودبچے کی جان بچالی گئی،انتہائی افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھی وائرل

  

 لکھنو(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسقاط حمل اور نومولود بچوں کو کچراکنڈی پر پھینکنے کی اطلاعات تو بھارت سے سامنے آتی ہی رہتی ہیں تاہم پہلے بار ایک ایسا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے کہ انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر  میں نامعلوم افراد نے ایک نومولود بچے کو زندہ دفن کردیا اور نکل گئے تاہم بچے کو زیادہ گہرا دفن نہیں کیاگیاتھا جس کی وجہ سے اس کے رونے کی آواز باہر بھی سنائی دینے لگی جس پر وہاں قریب موجود لوگ اسی جگہ پہنچ گئے اور بچے کو زندہ نکال کر قریبی طبی مرکز منتقل کردیا جس کے بعد اسے ضلعی ہسپتال بھیجا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس بھی حرکت میں آگئی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مقامی لوگوں نے بچے کو دھرتی پترا کے نام سے پکارنا شروع کردیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -