ایک سال میں تیسری مرتبہ نیشنل سیونگ سے منافع کی شرح میں کمی ،اب کتنے فیصد منافع ملے گا؟آپ بھی جانئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے ایک سال کے اندر تیسری مرتبہ نیشنل سیونگ سے منافع کی شرح کم کردی ہے۔سیونگ اکاو¿نٹ سےاب 2فیصد کمی کے بعد 6.5 فیصد منافع ملے گا۔
شرح منافع پچھلے برس 12 فیصد سے زیادہ رہا تھا۔ اس برس پاکستان کے سب سے بڑے انوسٹمنٹ اور فائنانشل ادارے نیشنل سیونگ نے سیونگ اسکیمز کے لیے منافع کم کرنا شروع کردیا ہے۔اس سے قبل جنوری اور اپریل میں شرح منافع کم کیا گیا۔ دو جون کو اعلان کردہ ریٹس ایک سال میں تیسری بار شرح سود میں کمی ہے۔نئے ریٹس کے تحت،اگر آپ سیونگ اکاو¿نٹ میں ایک لاکھ روپے جمع کروائیں گے تو آپ کو ہر سال ساڑھے 6 ہزار روپے منافع ملے گا۔ پنشنرز بینیفٹ اکاو¿نٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ سے سالانہ منافع 9.84 فیصد ملے گا۔