”ویرات کوہلی کی عزت ضرور کرتا ہوں لیکن۔۔۔“ نسیم شاہ نے شاندار بات کہہ دی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

”ویرات کوہلی کی عزت ضرور کرتا ہوں لیکن۔۔۔“ نسیم شاہ نے شاندار بات کہہ دی، ...
”ویرات کوہلی کی عزت ضرور کرتا ہوں لیکن۔۔۔“ نسیم شاہ نے شاندار بات کہہ دی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں ویرات کوہلی کی عزت ضرور کرتا ہوں مگر ان سے خوفزدہ نہیں ہوتا اور جب بھی موقع ملا، اپنے شائقین کو مایوس نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں نسیم شاہ نے کہاکہ پاک بھارت میچز بہت ہی خاص اور یہ کسی کو بھی ہیرو یا ولن بناسکتے ہیں، میں بھی روایتی حریف کے خلاف کھیلنے کا منتظر ہوں اور جب بھی موقع ملا اپنے شائقین کو مایوس نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک ویرات کوہلی کا سوال ہے تو میں ان کی عزت کرتا ہوں مگر خوفزدہ نہیں، ہمیشہ ہی اچھے بیٹسمین کو باﺅلنگ کروانا بڑا چیلنج ہوتا ہے مگر اسی سے آپ کا کھیل بھی مزید بہتر ہوتا ہے، اس لئے میں کوہلی اور بھارت کے خلاف کھیلنے کا شدت سے منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے کم عمر ترین فاسٹ باﺅلر ہیں جبکہ انہوں نے انتہائی مختصر وقت میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس کے باعث سابق اور موجودہ کرکٹرز انہیں مستقل کا سپرسٹار قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -