اسرائیلی وزیراعظم کوکورونا کا خدشہ

اسرائیلی وزیراعظم کوکورونا کا خدشہ
اسرائیلی وزیراعظم کوکورونا کا خدشہ

  

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے مریض سے ملاقات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو کورونا کا شکار ہونے کا خدشہ ہے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نے بتایا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر میں کام کرنے والے ایک ملازم کو کرونا وائرس کا انفکشن ہوا تھا۔ اس کا طبی معائنہ کیا گیا جس پر وہ کرونا کا مصدقہ مریض نکلا۔اسرائیلی چینل کے مطابق طبی تحقیقات کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ ملازم ہفتے کو وزیراعظم کے دفتر میں ڈیوٹی پر تھا۔ حکام اس بات کی چھان بین کررہے ہیں کہ آیا کرونا مریض کے وزیراعظم کے قریب رہنے سے نیتن یاھو متاثر ہوئے ہیں یا نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -