اپوزیشن لیڈر کے گھرکے باہر پولیس موجود،شہباز شریف کا بیان بھی سامنے آگیا

اپوزیشن لیڈر کے گھرکے باہر پولیس موجود،شہباز شریف کا بیان بھی سامنے آگیا
اپوزیشن لیڈر کے گھرکے باہر پولیس موجود،شہباز شریف کا بیان بھی سامنے آگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب مکمل طور پر سیاسی انتقام کا مظاہرہ کر رہی ہے ،میری عمر 69سال ہے اور میں کینسر سروائیور ہوں جس کی وجہ سے میری امیونٹی کم ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا عروج پر ہے ،نیب کے کچھ افسران بھی کورونا کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم سکائپ کے ذریعے بھی سوالات کر سکتی تھی۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو لاہور میں عدم پیشی پر نیب کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی ماڈل ٹاﺅن میں واقع رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہے ، ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -