شہبازشریف نے بزدلی کے معیار کا۔۔۔فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر پر چڑھائی کر دی

شہبازشریف نے بزدلی کے معیار کا۔۔۔فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر پر چڑھائی ...
شہبازشریف نے بزدلی کے معیار کا۔۔۔فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر پر چڑھائی کر دی

  

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج جوہوایہ شہباز شریف اور نیب کاآپس کامعاملہ ہے،شہبازشریف نے بزدلی کے معیار کا حق ادا کیا ہے، اب قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہبازشریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں؟۔

نجی ٹی وی کےمطابق صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہاکہ قانون نافذ کرنیوالےادارے اپنےرٹ قائم کریں گے،آج جو ہوایہ شہبازشریف اورنیب کاآپس کامعاملہ ہے،شہبازشریف نےجومؤقف اپنایاوہ نئی منطق ہے،شہباز شریف کےمؤقف کےبعدملک بھرکےملزمان کوچھٹی دے دینی چاہیے،لندن میں وبازیادہ پھیلی ہوئی ہے،شہبازشریف ڈرتےڈرتے پاکستان آئےاوروطن آنےکےبعدڈھائی ماہ سےخودکوقرنطینہ کررکھاہے۔صوبائی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ آج جوہوایہ شہباز شریف اور نیب کاآپس کامعاملہ ہے، نیب میں جتنی بھرتیاں ہوئی ہیں ن لیگ کے دور میں ہوئی ہیں،کرپشن کاپوچھاجائےتو ن لیگ کوٹڈی دل اورکورونایادآجاتاہے،شہبازشریف نےبزدلی کےمعیارکاحق اداکیاہے،اب قوم نےدیکھ لیاہےکہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -