”کابینہ نے آج فیصلہ کر لیا ہے کہ۔۔۔“ شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

”کابینہ نے آج فیصلہ کر لیا ہے کہ۔۔۔“ شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا
”کابینہ نے آج فیصلہ کر لیا ہے کہ۔۔۔“ شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کابینہ نے شوگر مافیا، بدعنوانوں، منی لانڈرنگ اور سمگلرز کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ شوگر مافیا کو نہیں چھوڑا جائے گا اور کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شوگر مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے آج فیصلہ کر لیا ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا اور بدعنوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ 1985ءسے شروع ہو گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بدعنوانوں، شوگر مافیا، منی لانڈرنگ اور سمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ ہو گا اور کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -