کتنے فیصد امریکیوں کے خیال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نسل پرست ہیں؟ سروے کا نتیجہ دیکھ کر ٹرمپ کے بھی ہوش اُڑجائیں

کتنے فیصد امریکیوں کے خیال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نسل پرست ہیں؟ سروے کا ...
کتنے فیصد امریکیوں کے خیال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نسل پرست ہیں؟ سروے کا نتیجہ دیکھ کر ٹرمپ کے بھی ہوش اُڑجائیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیموکریٹس اور ان کے حامی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو نسل پرست قرار دیتے تھے۔ اب اس حوالے سے ایک سروے کرایا گیا ہے جس میں ان کے موقف کی تائید ہوگئی ہے اور ایسے نتائج سامنے آ گئے ہیں کہ جان کر صدر ٹرمپ کے بھی ہوش اڑ جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق یاہو نیوز/یو گو (YouGov)کی طرف سے کرائے گئے اس سروے میں 52فیصد امریکی بالغ مردوخواتین نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نسل پرست ہیں۔ اس کے برعکس صرف 37فیصد کا کہنا تھا کہ وہ نسل پرست نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایسے لوگوں میں ڈیموکریٹس، سیاہ فام اور لاطینی امریکیوں کی اکثریت تھی جنہوں نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔ خود13فیصد ری پبلکنز نے بھی صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا جو خود صدر ٹرمپ کی پارٹی ہے۔ امریکہ کے سفید فام باشندوں میں یہ تناسب آدھا آدھا رہا۔ ان میں سے لگ بھگ آدھے لوگوں نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست کہا اور باقی آدھے سفید فام شہریوں نے اس کے برعکس جواب دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -