وہ موبائل ایپ جو آپ کا وزن کم کر کے آپ کو مزید حسین بنادے، لیکن اس کے بارے میں جاننے کے بعد آپ انٹرنیٹ پر تصاویر پر اعتبار نہ کریں گے

وہ موبائل ایپ جو آپ کا وزن کم کر کے آپ کو مزید حسین بنادے، لیکن اس کے بارے میں ...
وہ موبائل ایپ جو آپ کا وزن کم کر کے آپ کو مزید حسین بنادے، لیکن اس کے بارے میں جاننے کے بعد آپ انٹرنیٹ پر تصاویر پر اعتبار نہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سٹار کی والز پر جائیں تو ان کی آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی تصاویر ملتی ہیں جن میں ان کے حسن بے مثال کو دیکھ کر لاکھوں لوگ دل جان سے صدقے جانے کو تیار ہوتے ہیں لیکن اب اس حوالے سے ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں تو بلٹ ان فیچر ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی تصاویر کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ایسی ایپلی کیشنز بھی ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی تصاویر کو ایڈٹ کر سکتے ہیں اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ یہ سوشل میڈیا سٹار انہی ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہیں جو ان کی شکل ہی یکسر بدل کر رکھ دیتی ہیں۔ اگر آپ ان کی اصلی تصویر اور ایڈٹ کی ہوئی تصویر دونوں دیکھ لیں تو یقین ہی نہ کریں کہ یہ ایک ہی شخص کی تصاویر ہیں۔
بورڈ پانڈا نے ان ایپلی کیشنز کی گزشتہ دنوں قلعی کھولی ہے۔ ایک چینی سوشل میڈیا سٹار کوئے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے۔ بورڈ پانڈا نے اس کی وال پر شیئر کی گئی تصاویر کی اصل تصویریں بھی ڈھونڈ نکالی ہیں اور انہیں ایک ساتھ پوسٹ کیا ہے۔ ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اصل تصویر میں کوئے کا جسم فربہ اور رنگ سانولاہوتا ہے۔ ایڈٹ کی ہوئی تصویر میں وہ سلم سمارٹ اور گوری چٹی ہوتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس کے چہرے کے عوارض بھی یکسر تبدیل ہو چکے ہوتے ہیں اور لگتا ہے کہ ان دونوں تصویروں میں دو مختلف لڑکیاں ہیں، حالانکہ یہ ایک ہی لڑکی کی ایک ہی تصویر ہے۔ بورڈ پانڈا کے مطابق بے شمار سوشل میڈیا سٹارز اسی طرح اپنی تصاویر کو خوبصورت بناتے ہیں۔ یہ لوگ ’فیس ٹیون‘ اور دیگر ایسی ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں جو ان کی شکل و صورت ہی تبدیل کرکے رکھ دیتی ہیں۔پہلے کہا جاتا تھا کہ کیمرا جھوٹ نہیں بولتا لیکن ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد آپ کو یقین ہو جائے گا کہ کیمرا بھی جھوٹ بولتا ہے۔