’کورونا وائرس اپنی طاقت کھورہا ہے‘ اطالوی ڈاکٹروں نے دنیا کو خوشخبری سنادی

’کورونا وائرس اپنی طاقت کھورہا ہے‘ اطالوی ڈاکٹروں نے دنیا کو خوشخبری سنادی
’کورونا وائرس اپنی طاقت کھورہا ہے‘ اطالوی ڈاکٹروں نے دنیا کو خوشخبری سنادی

  

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءنے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور دنیا بھر کے لوگ اس کی ویکسین آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، تاہم اب اٹلی کے ڈاکٹروں نے اس حوالے سے ایک الگ ہی خوشخبری سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اطالوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پہلے کی نسبت بہت کمزور ہو گیا ہے اور اب اس میں مریضوں کو زیادہ متاثر کرنے کی صلاحیت نہیں رہی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”اٹلی میں جب کورونا وائرس اپنے عروج پر تھا، اس وقت مریضوں کے جسم سے لیے گئے نمونوں میں وائرس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی تھی اور یہ بہت طاقتور بھی ہوتا تھا لیکن اب ایک طرف مریضوں کے جسم سے لیے گئے نمونوں میں چند وائرس ہی موجود ہوتے ہیں اور وہ بھی بہت کمزور ہوتے ہیں، جن میں مریض کو زیادہ متاثر کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ دوسری طرف سائنسدانوں نے ڈاکٹروں کی اس بات پر سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یقین کرلینا خطرناک ہو گا کہ وائرس کمزور ہو رہا ہے۔ ایک طرف اس کے کوئی سائنسی شواہد بھی موجود نہیں ہے اور دوسرے یہ بات مصدقہ ہے کہ وائرسز خود کو میوٹیٹ کر کے کم خطرناک بنا لیتے ہیں تاکہ وہ مکمل ختم ہونے سے بچ جائیں۔ اگر ڈاکٹروں کا دعویٰ درست بھی ہو تو ہو سکتا ہے کہ وائرس وقتی طور پر کم خطرناک ثابت ہو رہا ہو اور آگے چل کر دوبارہ پہلے سے زیادہ خطرناک بن جائے۔ چنانچہ ہمیں اس وباءکے متعلق اسی طرح محتاط رہنا ہو گا اور اس کے مکمل خاتمے کی جدوجہد جاری رکھنی ہو گی۔

مزید :

بین الاقوامی -