3فٹ دور کھڑے ہونے اور ماسک پہننے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کتنے فیصد کم ہوجاتا ہے؟ تازہ تحقیق میں ایسا انکشاف جو سب کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

3فٹ دور کھڑے ہونے اور ماسک پہننے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کتنے ...
3فٹ دور کھڑے ہونے اور ماسک پہننے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کتنے فیصد کم ہوجاتا ہے؟ تازہ تحقیق میں ایسا انکشاف جو سب کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماہرین کی طرف سے دو میٹر کا فاصلہ رکھنے کی تاکید کی جا رہی تھی لیکن اب نئی تحقیق میں ماہرین نے اس حوالے سے نئی تاکید کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے ماہرین نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ اگر آپ نے فیس شیلڈ اور فیس ماسک پہن رکھے ہیں تو تین کے فاصلے پر کھڑا ہونے سے آپ کو وائرس منتقل ہونے کا خطرہ 80فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ لوگوں سے تین فٹ کا فاصلہ رکھنے سے آپ کو وائرس منتقل ہونے کا خطرہ اڑھائی گنا کم ہو جاتا ہے اور فیس ماسک نہ پہننے سے یہ خطرہ 6گنا بڑھ جاتا ہے۔ چنانچہ اس سے فیس ماسک کی اہمیت کا بھی پتا چلتا ہے۔ وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے فیس ماسک پہننا ناگزیر ہے۔ اس کے بغیر آپ دو میٹر کا فاصلہ رکھ کر بھی وائرس سے نہیں بچ پائیں گے۔ ہاتھوں کو بار بار صابن سے اچھی طرح دھونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے دوسرے نمبر پر سب سے اہم کام ہے جو ہر شخص کو کرنا چاہیے۔“

مزید :

کورونا وائرس -