قوم کو کس کی گرفتاری کا انتظار تھا ؟عابد شیر علی نےایسی بات کہہ دی کہ سب کو ہی حیران کر دیا

قوم کو کس کی گرفتاری کا انتظار تھا ؟عابد شیر علی نےایسی بات کہہ دی کہ سب کو ہی ...
قوم کو کس کی گرفتاری کا انتظار تھا ؟عابد شیر علی نےایسی بات کہہ دی کہ سب کو ہی حیران کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قوم آٹا چینی چوروں کی گرفتاری کا انتظار کر رہی تھی لیکن نیب سلیکٹڈوزیراعظم خان کی ہدایت پر شہباز شریف کو گرفتار کرنے ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رہنما  چوہدری عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ قوم آٹا چینی چوروں کی گرفتاری کا انتظار کر رہی تھی لیکن نیب سلیکٹڈوزیراعظم خان کی ہدایت پر شہباز شریف کو گرفتار کرنے ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا کیونکہ خان آٹا چینی چوری میں براہ راست خود ملوث ہے اس لیے نیب آٹا چینی ادویات چوروں کو نوٹس تک نہیں بھیج سکتا۔

واضح رہے کہ نیب کی چار رکنی  ٹیم اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کیے بغیر واپس چلی گئی ہے، نیب کی چار رکنی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ماڈل ٹاؤن میں واقع شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پہنچی تھی اور دو گھنٹے تک مسلم لیگ ن کے صدر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا تاہم شہباز شریف کے  گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث نیب کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی ہے۔

مزید :

برطانیہ -