انٹرنیٹ پر سب کے سامنے چرس پی کر 70 لاکھ روپے کمانے والی لڑکی، دنیا کے انوکھے ترین ذرائع آمدن کے بارے میں جانئے

انٹرنیٹ پر سب کے سامنے چرس پی کر 70 لاکھ روپے کمانے والی لڑکی، دنیا کے انوکھے ...
انٹرنیٹ پر سب کے سامنے چرس پی کر 70 لاکھ روپے کمانے والی لڑکی، دنیا کے انوکھے ترین ذرائع آمدن کے بارے میں جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کے انقلاب نے کچھ ایسے انوکھے ذرائع آمدن متعارف کرائے ہیں کہ جن کے متعلق پہلے کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ اب اس امریکی ماڈل ہی کو دیکھ لیں جو انسٹاگرام پر لوگوں کے سامنے منشیات استعمال کرکے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ماڈل کا نام سیوکی ہے جو لاس اینجلس کی رہائشی اور ماضی میں ویٹرس رہ چکی ہے۔
اب وہ اپنے انسٹاگرام پر مختصر لباس میں چرس پینے کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پوسٹ کرتی ہے، چرس سے متعلقہ مصنوعات کی تشہیر کرتی ہے اور ا ن سے پیسے کماتی ہے۔ انسٹاگرام پر اسے 2لاکھ 82ہزار لوگوں نے فالو کر رکھا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اس کام سے ماہانہ 48ہزار ڈالر (تقریباً 79لاکھ روپے) کما لیتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تفریح طبع کے لیے چرس کا استعمال قانونی ہے لہٰذا 29سالہ سیوکی اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر خاطرخواہ رقم کما رہی ہے۔ سیوکی کا کہنا ہے کہ ”میں شدید ڈپریشن کا شکار تھی اور زندگی سے تنگ آ چکی تھی۔ پھر میں نے زندگی کو ازسرنو شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور انسٹاگرام پر اکاﺅنٹ بنالیا۔ اس کا مقصد صرف اپنی ذہن کو پرسکون کرنا تھالیکن یہی اکاﺅنٹ آگے چل کر میری آمدنی کا ذریعہ بن گیا جس کا میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -