چین اور بھارت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، دونوں ممالک نے گولا بارود لداخ پہنچا دیا

چین اور بھارت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، دونوں ممالک نے گولا بارود ...
چین اور بھارت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، دونوں ممالک نے گولا بارود لداخ پہنچا دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی لداخ کے علاقے میں چینی اور بھارتی افواج کے درمیان دوبدو جھڑپوں کی خبریں کافی عرصے سے آ رہی تھیں۔ اب دونوں فوجوں نے بھارتی ہتھیار اور جنگی مشینری سرحد پر لانی شروع کر دی ہے جس سے خطے میں جنگ کا خطرہ منڈلاتا نظر آنے لگا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ایل اے سی(لائن آف ایکچوئل کنٹرول) پر چینی اور بھارتی فوج گزشتہ 25دن سے آمنے سامنے کھڑی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک طرف دونوں ملک فوجی و سفارتی سطحوں پر مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف دونوں ملکوں ک افواج کے جنگی تیاریاں کرنے کی خبر سامنے آ گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ایل اے سی پر جہاں بھارتی فوج اپنی اضافی نفری اور ہتھیار پہنچا رہی ہے وہیں انڈین ایئرفورس بھی مسلسل فضائی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -