گھر میں موجود طوطے نے چوری کرنے آیا شخص پکڑوادیا

گھر میں موجود طوطے نے چوری کرنے آیا شخص پکڑوادیا
گھر میں موجود طوطے نے چوری کرنے آیا شخص پکڑوادیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک طوطے نے پولیس کو مطلوب چور پکڑوا کر 500پاﺅنڈ کا انعام جیت لیا۔ دی مرر کے مطابق اس طوطے کا نام چارلی ہے جو 41سالہ ایما ڈیزلے نامی خاتون کی ملکیت ہے۔ گزشتہ دنوں جیک فلیچر نامی چور ایما کے گھر میں گھس آیا جسے دیکھ کر چارلی نے شور مچانا شروع کر دیا۔ طوطے کے شور مچانے پر ایما کی آنکھ کھل گئی۔ چور گھر کے ایک کمرے میں داخل ہو چکا تھا۔

ایما نے اس کمرے کا دروازہ باہر سے بند کر دیا اور پولیس کو کال کر دی، جس نے آ کر چور کو پکڑ لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جیک فلیچر نامی یہ چور کئی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے پولیس نے 500پاﺅنڈ انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ پولیس نے یہ انعام ایما کو دینا چاہا لیکن اس نے کہا یہ انعام اس کے طوطے چارلی کو ملنا چاہیے کیونکہ اگر وہ اسے نہ جگاتا تو چور اس کے گھر میں بھی چوری کرنے میں کامیاب ہو جاتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -