ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ سے نکل کر نیب کی ٹیم کہاں روانہ ہو گئی؟آپ بھی جانئے

ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ سے نکل کر نیب کی ٹیم کہاں روانہ ہو ...
ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ سے نکل کر نیب کی ٹیم کہاں روانہ ہو گئی؟آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورومیں عدم پیشی پر نیب کی ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے ماڈل ٹاﺅن پہنچی جہاں اپوزیشن لیڈر موجود نہیں تھے ۔نیب کی ٹیم ڈیڑھ گھنٹے ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ میں رہی لیکن اپوزیشن لیڈر کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث وہاں سے روانہ ہو گئی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نیب کی ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے جاتی امرا روانہ ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہوئے بلکہ تفصیلی جواب جمع کرادیا۔نیب آفس لاہور میں شہباز شریف کی پیشی کیلئے کورونا سے بچاو¿ کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاہم شہباز شریف پیش نہیں ہوئے۔اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے نیب میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس اس وقت اپنے عروج پر ہے، نیب کے کچھ افسران بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ میری عمر 69 سال ہے اور کینسر کا مریض بھی ہوں، نیب تحقیقاتی ٹیم مجھ سے اسکائپ کے ذریعے سوالات کرسکتی ہے۔

مزید :

قومی -