صحافیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، مائیکروسافٹ نے صحافیوں کی جگہ ’روبوٹس‘ کو بھرتی کرنا شروع کردیا

صحافیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، مائیکروسافٹ نے صحافیوں کی جگہ ’روبوٹس‘ ...
صحافیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، مائیکروسافٹ نے صحافیوں کی جگہ ’روبوٹس‘ کو بھرتی کرنا شروع کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے صحافیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اپنی ایم ایس این ویب سائٹ کے لیے درجنوں صحافیوں کی جگہ روبوٹس بھرتی کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ کے اس منصوبے کے تحت صحافیوں کی جگہ ایک خودکار نظام بروئے کار لایا جائے گا۔ اس نظام کے تحت روبوٹ خبروں کو اشاعت کے لیے منتخب کریں گے اور انہیں پبلش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ خودکار نظام از خود خبررساں اداروں کی خبروں کو منتخب کرکے انہیں نیا انداز دے گا، ان پر شہ سرخیاں لگائے گا اور انہیں شائع کرے گا۔ مائیکروسافٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی بیماری کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ تمام دوسری کمپنیوں کی طرح مائیکروسافٹ بھی اپنے کاروبار کا مستقل طور پر جائزہ لیتی رہتی ہے اورا س میں تبدیلیاں لاتی رہتی ہے۔ اس کے نتیجے میں کچھ جگہوں پر سرمایہ کاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -