ڈومینوز نے پیزا کا خستہ پن برقرار رکھتے ہوئے اُسے مائیکروویو میں گرم کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

ڈومینوز نے پیزا کا خستہ پن برقرار رکھتے ہوئے اُسے مائیکروویو میں گرم کرنے کا ...
ڈومینوز نے پیزا کا خستہ پن برقرار رکھتے ہوئے اُسے مائیکروویو میں گرم کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) پیزابہت سوں کی پسندیدہ خوراک ہے تاہم یہ اسی وقت مزیدار ہوتا ہے جب اسے تازہ تازہ کھا لیا جائے ورنہ اس کا خستہ پن جاتا رہتا ہے۔ تاہم اب ڈومینوز نے پیزے کو مائیکروویو میں گرم کرنے کا ایک ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ جس سے اس کا خستہ پن اسی طرح برقرار رہے گا جیسے پیزا ابھی تیار کیا گیا ہو۔ دی مرر کے مطابق ڈومینوز آسٹریلیا کے پیزا ایکسپرٹس نے بتایا ہے کہ اگر آپ کا پیزا ٹھنڈا ہو گیا ہے اور آپ اسے دوبارہ گرم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے پیزے کے ساتھ ایک کپ پانی بھی مائیکروویو میں رکھ دیں اور اسے 30سیکنڈ کے لیے گرم کریں۔ اس طرح بہت سرعت کے ساتھ آپ کا پیزا گرم بھی ہو جائے گا اور اس کا خستہ پن بھی برقرار رہے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -