آن لائن محبت، شہری نے ایک کروڑ روپے لٹادئیے لیکن پیار نہ ملا

آن لائن محبت، شہری نے ایک کروڑ روپے لٹادئیے لیکن پیار نہ ملا
آن لائن محبت، شہری نے ایک کروڑ روپے لٹادئیے لیکن پیار نہ ملا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گزشتہ دنوں 44سالہ ملاویکا دیواتی نامی خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے محبت کا جھانسہ دے کر بھارتی نژاد امریکی شہری سے 65لاکھ بھارتی روپے ہتھیائے تھے۔ اب اس خاتون کا شکار بننے والا ایک اور مرد بھی سامنے آ گیا ہے جس سے اس نے 1کروڑ بھارتی روپے لوٹے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نئے شخص کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر ہے۔
اس سے بھی اس خاتون نے شناخت تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر ملاقات کی اور پھر ٹیلی گرام اور واٹس ایپ پر دونوں کی بات ہوتی رہی اور مختلف بہانوں سے وہ اس سے رقم اینٹھتی رہی۔ پولیس کے مطابق ان وارداتوں میں ملزمہ کا 22سالہ بیٹا پرناب للتھ دیواتی بھی اس کے ساتھ ملوث تھا۔ اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قبل ازیں بھی اس خاتون کے خلاف بھارت کے کئی شہروں میں مردوں کو محبت کے چنگل میں پھنسا کر لوٹنے کے مقدمات درج ہیں، جن میں یہ مطلوب تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کے بیٹے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -