وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایسا فیصلہ کر لیا گیا کہ جہانگیر ترین بھی گھبرا جائیں گے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایسا فیصلہ کر لیا گیا کہ جہانگیر ترین بھی گھبرا ...
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایسا فیصلہ کر لیا گیا کہ جہانگیر ترین بھی گھبرا جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام شوگر ملز کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا،وفاقی کابینہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیاہے۔ 1985 سے اب تک تمام شوگر ملز کا آڈٹ کیا جائے گا اور بدعنوانی کے کیسز نیب اور یف آئی اے کو بھیجے جائیں گے۔تفصیل کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر مہنگائی پر نہ پڑنے پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا اور مشیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، عبدالحفیظ شیخ مہنگائی میں کمی کیلئے صوبوں سے مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو پہنچایاجائے، وزیراعظم نے چینی کی قیمت میں بھی کمی کی ہدایت کی۔۔ کابینہ اراکین نے اجلاس میں گندم سکینڈل کی رپورٹ کا فرانزک کرانے کا مطالبہ کیا۔ فواد چوہدری، فیصل واوڈا اور مرادسعید نے گندم اسکینڈل کےذمہ داران کو سامنے لانے کامطالبہ کیا۔کابینہ ارکان نے مو¿قف اپنایا کہ نوازشریف ملک کا بیڑاغرق کرکے باہر سیروتفریح کررہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے لوگوں کوشرم بھی نہیں آتی۔

مزید :

قومی -