حادثے میں تباہ ہونے والے بد قسمت جہاز کی ہر ماہ کتنی قسط ادا کی جاتی تھی اور یہ کتنے میں انشورڈ تھا ؟تفصیلات جانئے

حادثے میں تباہ ہونے والے بد قسمت جہاز کی ہر ماہ کتنی قسط ادا کی جاتی تھی اور ...
حادثے میں تباہ ہونے والے بد قسمت جہاز کی ہر ماہ کتنی قسط ادا کی جاتی تھی اور یہ کتنے میں انشورڈ تھا ؟تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے وا لا طیارہ اے 320 طیارہ غیر ملکی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا،افسوسناک حادثے میں تباہ ہونے والا یہ جہازغیر ملکی کمپنی سے قومی ایئر لائن نے 2014ء میں ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا تھا جبکہ پی آئی اے ہر ماہ ساڑھے تین لاکھ ڈالر طیارے کی لیز کی مد میں ادا کرتی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق طیارہ غیر ملکی کمپنی سے انشورڈ کروایا گیا تھا، اس لیے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی انشورنس دو کروڑ ڈالر لیزنگ کمپنی کو ادا کی جائے گی، اس کے بعد مسافروں کی انشورنس قوائد کے مطابق پی آئی اے کو ادا کی جائے گی، مسافروں کو فی کس 50 لاکھ انشورنس کی مد میں ملیں گے۔حادثہ کا شکار طیارہ اے 320 چھ سالہ ڈرائی لیز حاصل کیا گیا تھا، اس کی لیز جون سے جولائی 2020ء میں ختم ہو رہی ہے۔