ہسپتالوں سےمتعلق پھیلی تشویش ناک خبروں پر ڈاکٹر یاسمین راشدبھی میدان میں آگئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، ہسپتالوں میں صرف تشویش ناک حالت میں مبتلا لوگ رکھے جا رہے ہیں، کرونا کے پیش نظر ہمارے لیے ابھی بھی صورتحال الارمنگ ہے،غیرمعینہ مدت تک معاشی سرگرمیاں بند نہیں کی جاسکتیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے میں کرونا کے سب سےزیادہ مریض لاہور،راولپنڈی میں ہیں، صوبےمیں کروناوائرس کے251مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،لاہورمیں 119اورراولپنڈی میں113مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدکاکہناتھا کہ ہسپتالوں کی صورت حال سےمتعلق غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں،ہسپتالوں میں بستراوروینٹی لیٹرزکےحوالےسےبہت شورمچ رہاہے۔انہوں نےبتایا کہ ہسپتالوں میں صرف تشویش ناک حالت میں مبتلا لوگ رکھے جا رہے ہیں۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کرونا کے پیش نظر ہمارے لیے ابھی بھی صورتحال الارمنگ ہے،غیرمعینہ مدت تک معاشی سرگرمیاں بند نہیں کی جاسکتیں۔