سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ اور بیٹے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا اب ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد تنہاءکمرے میں کتابوں کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں، الحمدللہ طبیعت ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبائی وزیر سندھ مرتضیٰ بلوچ انتقال کر چکے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -