آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز کو نظر نہیں آ رہا کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ ڈیرین سیمی پھٹ پڑے

آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز کو نظر نہیں آ رہا کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ ڈیرین ...
آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز کو نظر نہیں آ رہا کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ ڈیرین سیمی پھٹ پڑے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کرکٹ بورڈز سے امریکہ میں نسلی تعصب کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں نسلی تعصب کے واقعات کے خلاف ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز کو دکھائی نہیں دے رہا کہ ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے؟کیا وہ ہم جیسوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بولیں گے نہیں؟ سیاہ فام افراد کی زندگیاں بھی اہم ہیں۔یہ معاملہ صرف امریکہ تک محدود نہیں، یہ روز کا معمول بن چکا ہے، یہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست َمنی سوٹا میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت ہوگئی تھی، واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے امریکہ میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث 6 ریاستوں میں سخت کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔امریکہ کے علاوہ دنیا بھر میں اس واقعے کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور اس پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل -