شہباز شریف کے گھر پر نیب کا چھاپہ انتقامی کارروائی ہے:مصطفی نواز کھوکھر

شہباز شریف کے گھر پر نیب کا چھاپہ انتقامی کارروائی ہے:مصطفی نواز کھوکھر
شہباز شریف کے گھر پر نیب کا چھاپہ انتقامی کارروائی ہے:مصطفی نواز کھوکھر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کے گھر پر نیب لاہور کی جانب سے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کیلئے قومی احتساب بیورو کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ایک بیان میں بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو گرفتار کرنے کی کوششیں انتقامی کارروائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراءجو بیانات دیتے ہیں نیب اسی طرح کی ہی کارروائیاں کرتا ہے۔ شہباز شریف کی عید کے بعد گرفتاری کے بیانات وفاقی وزراءاور مشیر دیتے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -