شہباز شریف کی نیب سے چھپن چھپائیاں ،ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر کو کھری کھری سنا دیں

شہباز شریف کی نیب سے چھپن چھپائیاں ،ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر کو کھری ...
شہباز شریف کی نیب سے چھپن چھپائیاں ،ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر کو کھری کھری سنا دیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ  نیب والوں میں کرونا ہے ،نا آئیں، یہ صاحب ہیں جو لندن سے کرونا کیخلاف لڑنے پاکستان آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے موصوف لاک ڈائون کا بہانہ کر کے چھپے رہے ، پھر اپنے ایک ملازم میں کرونا نکال کر چودہ دن کے لیے قرنطینہ ہوگئے، تنگ آکر نیب والوں نے کہا اچھا تسی تکلیف نہ کرو ،ہم آجاتے ہیں، اب میاں شہباز شریف  کہہ رہے ہیں نیب والوں میں کرونا ہے ،نا آئیں، یہ وہ صاحب ہیں جو لندن سے کرونا کیخلاف لڑنے پاکستان آئے تھے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم پہلے ماڈل ٹاؤن اور بعد ازاں جاتی امرا گئی تھی تاہم دونوں جگہ شہباز شریف نیب کے قابو نہ آ سکے اور احتساب بیورو کی ٹیم کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا ،ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا میں ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی جو پولیس اہلکاروں کے سامنے دیوار بن کر کھڑے رہے ،اس موقع پر دھکم پیل بھی ہوئی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -