مسلم لیگ ن کو گرفتاریوں سے فرق نہیں پڑتا:احسن اقبال

مسلم لیگ ن کو گرفتاریوں سے فرق نہیں پڑتا:احسن اقبال
مسلم لیگ ن کو گرفتاریوں سے فرق نہیں پڑتا:احسن اقبال

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو گرفتاریوں سے فرق نہیں پڑتا، حکومت اور نیب کا فرض تھا کہ عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرتے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے وزرا پہلے ہی پیش گوئیاں کرچکے تھے اور ان کا ایجنڈا بھی ہی یہی تھا کہ شہبازشریف کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، بتایا جائے کیا اس لڑائی کو دیکھ کر کوئی سرمایہ کار پاکستان آئے گا؟احسن اقبال نے کہا کہ نیب کو پشاور بی آرٹی کا منصوبہ نظر نہیں آتا، ادویات کے اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی، کیا یہ نیب کو نظر نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، لاہور میں 6لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں، کپاس کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے۔

مزید :

قومی -