پی سی بی نے بھی ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا

پی سی بی نے بھی ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا
پی سی بی نے بھی ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ضروری اور غیر فعال اسٹاف فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں صر ف ایڈمن سے ملازمین نکالے گئے جبکہ دیگر شعبوں سے بھی ملازمین نکالے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کے منفی اثرات ہر فرد پر پڑ رہے ہیں، پی سی بی نے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں لوئر گریڈ کے پانچ ہیلپرز اور آفس بوائز کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے اور انہیں ملازمت سے برطرفی کے لیٹرز تھما دیئے گئے جس کے مطابق وہ یکم جولائی سے نوکریوں سے فارغ ہوں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید بھی غیر ضروری اور غیر فعال سٹاف کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس وقت بورڈ کا اسٹاف تقریبا 800 افراد پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف لوئر سٹاف کو فارغ نہیں کیا جا رہا ، مڈل اور سینئر مینجمنٹ کے لوگ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مالی طور پر مستحکم ہے ، موجودہ حالات میں ڈھائی تین سال مشکل نہیں ہونی چاہیے۔

مزید :

کھیل -